ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اکشے کمار ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ، رام رہیم سے ملاقات سے کیا انکار

اکشے کمار ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ، رام رہیم سے ملاقات سے کیا انکار

Thu, 22 Nov 2018 00:39:48    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، :21/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بدھ کو پنجاب پولیس کے خصوصی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔انہوں نے پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل اور ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم سنگھ کے درمیان ایک میٹنگ میں شامل ہونے انکار کیا ہے۔پنجاب حکومت نے مذہبی گرنتھ کی بے ادبی کو لے کر فریدکوٹ کی بیہبل کلاں اور کوکٹ پورا میں احتجاج کر رہے لوگوں پر پولیس کی فائرنگ کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔سال 2015 میں ہوئے اس واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اکشے کمار کے ایڈووکیٹ نے بعد میں بتایا کہ اکشے نے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کے ساتھ کسی بھی طرح کے ملاقات کی تردید کی ہے۔رام رہیم عصمت دری کے دو مقدمات میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔جسٹس رنجیت سنگھ کمیشن کی رپورٹ میں اکشے کمار کے نام کا ذکر ہونے کی وجہ سے ایس آئی ٹی نے اکشے سے پوچھ گچھ کی۔کمیشن کی رپورٹ اگست میں پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اداکار نے پنجاب میں ایم ایس جی ۔2 کے مظاہرہ کو یقینی بنانے کے لیے لے کر ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم سنگھ اور سابق نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کے درمیان ملاقات کرائی تھی۔اداکار سے یہاں سیکٹر نو میں پنجاب پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔اداکار کے وکیل ستپال سنگھ سدھو نے بتایاکہ انہوں نے ایس آئی ٹی سے کہا انہوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ایسے میں کسی بھی اجلاس کو لے کر کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق ممبر اسمبلی ہربن جلال کے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کے سامنے اجلاس کو لے کر دیئے گئے بیان کو فرضی اور بے بنیاد بتایا۔سدھو نے بتایا کہ اکشے کمار کو ایس آئی ٹی کے سامنے دوبارہ حاضر ہونے کے لئے نہیں کہا گیا ہے۔ایس آئی ٹی سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل اور سکھبیر سنگھ بادل سے پہلے ہی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔


Share: